مانگا منڈی: ٹریکٹر ٹرالی تلے کچلے جانے سے 5 سالہ بچی جاں بحق

مانگا منڈی: ٹریکٹر ٹرالی تلے کچلے جانے سے 5 سالہ بچی جاں بحق

بچی رکشہ پر سوار تھی، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے نیچے گر کر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ گئی، متوفی بچی اپنے والدین کے ہمراہ شادی سے واپس منڈی احمد آباد جا رہی تھی۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔