علاقائی
خلاصہ
- بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے علاقہ قاضی والا روڈ پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔
حادثے میں 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں رحمان اور سلمان علی شامل ہیں، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق نوجوانوں کی عمریں 17 سے 18 سال ہیں۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا گیا، حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔