علاقائی
خلاصہ
- سانگھڑ: (دنیا نیوز) سانگھڑ کے علاقہ نوابشاہ روڈ پر جامعہ اسلامیہ محمود کوٹ سلطان کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
حادثے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا، پولیس نے امدادی ٹیموں کی مدد سے فوری طور پر بچے کو ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا، جاں بحق بچے کی شناخت حافظ عبدالسلام رند ولد وزیر علی رند کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے ضروری کارروائی کے بعد بچے کی لاش کو ورثا کے سپرد کر دیا گیا، بچے کی اچانک موت پر علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔