سیالکوٹ: گاڑی کی پولیس وین کو ٹکر سے ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق

سیالکوٹ: گاڑی کی پولیس وین کو ٹکر سے ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق

تھانہ بیگووالا کی پولیس وین گشت پر تھی تیز رفتار ویگو گاڑی نے وین کو زور دار ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں 55 سالہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل اکبر بیگ شدید زخمی ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، شدید زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔