تونسہ شریف میں انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، تین سگے بھائی جاں بحق

تونسہ شریف میں انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، تین سگے بھائی جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں بھائی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر واپس جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پہلے ایک ریڑھی سے ٹکرا گئی، اسی دوران پیچھے سے آنے والا تیز رفتار ٹرالر موٹر سائیکل سواروں کے اوپر سے گزر گیا۔

عینی شاہدین نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تینوں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دوسری جانب ریسکیو کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 19 سالہ محمد علی، 15 سالہ رمضان اور 12 سالہ محمد عمر شامل ہیں۔

تینوں سگے بھائی برہان فلور مل سے مزدوری کرکے اپنے گھر زندہ پیر جا رہے تھے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تینوں لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تونسہ منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔