پاکستان
خلاصہ
- ننکانہ صاحب:(دنیا نیوز) بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب میں تین مختلف قافلوں کے ذریعے تمام بھارتی سکھ یاتری پہنچے، یاتریوں کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
دوسری جانب پہلے قافلے میں 939، دوسرے قافلے میں ایک ہزار 30 جبکہ تیسرے قافلے میں 370 بھارتی سکھ یاتری شامل تھے جب کہ تیسرے قافلے کے 370 یاتری 8 بسوں کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچے۔
.jpg)
علاوہ ازیں سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پر متعلقہ اداروں کی جانب سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تاکہ یاتریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔