26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواستوں پر سماعت کی، اس موقع پر بشریٰ بی بی کی قانونی ٹیم اور پراسیکیوشن کے ارکان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی موکلہ کو تمام 29 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے مقدمات کی مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔