وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم ریلیف پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم ریلیف پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے جماعت اسلامی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی اور ان کے وفد کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خلیج میں جنگ اور کشیدگی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا، جس کے پیش نظر حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکلوں، رکشوں اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے پٹرولیم ریلیف فراہم کیا گیا، جس سے مجموعی طور پر 10 کروڑ افراد بلواسطہ یا بلاواسطہ مستفید ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت نے پورے پاکستان کے لیے پٹرولیم سبسڈی کا اعلان کیا ہے، جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز پر مزید غور کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔