پاکستان
خلاصہ
- پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج کا مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو جلد از جلد تمام ضروری سہولیات فراہم کر دی جائیں گی، 170 ارب روپے بہت جلد مل جائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ناردرن بائی پاس منصوبہ بہت جلد شروع کیا جائے گا، چترال سمیت صوبے کی دیگر سڑکیں جلد تعمیر کی جائیں گی، سوات اور ہکلہ میں ایمرجنسی سروس شروع کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمت میں 250 روپے کا فرق ہے، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، سیاست میں احتجاج کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے۔
گورنر خیبر پختوانخوا کا مزید کہنا ہے کہ صوبے بھر میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، تجاوزات دوبارہ قائم کرنے پر دکاندار ذمہ دار ہوگا۔