اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی پر سینیٹ کمیٹی متحرک، چیئرمین سی ڈی اے طلب

اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی پر سینیٹ کمیٹی متحرک، چیئرمین سی ڈی اے طلب

 شیری رحمان نے چیئرمین سی ڈی اے کو 22 جنوری کو طلب کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسلام آباد سے سبزہ ختم کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کے ماحولیاتی تحفظ کے لیے مستقبل میں درختوں کی کٹائی روکنے کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں گے تاکہ شہر کا سبز تشخص برقرار رکھا جا سکے۔

دوسری جانب دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی کے معاملے پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں بحث ہوئی، جہاں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ درختوں کی کٹائی پر بے جا تنقید کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انفرا اسٹرکچر کی بہتری اور تعمیرِ نو کے لیے بعض اقدامات ناگزیر ہوتے ہیں۔ طلال چودھری کے مطابق پولن الرجی کا سبب بننے والے درختوں کو کاٹا گیا ہے تاکہ شہریوں کو صحت کے مسائل سے بچایا جا سکے۔