علاقائی
خلاصہ
- صوابی: (ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں ایک خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔
یہ منفرد واقعہ صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں پیش آیا، جہاں خاتون کے ہاں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں پیدا ہوئیں، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام بچے قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں اور انہیں خصوصی طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
ہسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زچہ اور بچوں کو جدید طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل ان کی صحت کی نگرانی کر رہی ہے، ابتدائی طور پر ماں اور بچے مستحکم حالت میں ہیں، تاہم قبل ازوقت پیدائش کے باعث انہیں مزید دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔
واقعے کے بعد ہسپتال میں خوشی کی فضا قائم ہوگئی ہے اور لواحقین نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کوششوں کو سراہا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایسے کیسزمیں خصوصی سہولیات اور تجربہ کارعملہ تعینات کیا گیا ہے تاکہ ماں اور بچوں کی جان کومحفوظ رکھا جا سکے۔