میئر کراچی کا بڑا اعلان، شہر میں 418 سڑکوں کی ازسرِنو تعمیر کا فیصلہ

میئر کراچی کا بڑا اعلان، شہر میں 418 سڑکوں کی ازسرِنو تعمیر کا فیصلہ

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیرِصدارت محکمہ انجینئرنگ کا اجلاس ہوا جس میں اُنہوں نے جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فنڈز کی منظوری جاری ہے، جلد از جلد سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کر کے ٹینڈرز کا اجرا کیا جائے، شہریوں کو مزید سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں، کوشش ہے کہ جلد از جلد شہر کا انفراسٹرکچر بہتر ہو اور کراچی والے اس تبدیلی کو محسوس بھی کریں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر خصوصی پیکیج اور فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں، ہر جاری منصوبے میں بیوٹیفکیشن کو بھی شامل کیا جائے اور شاہراہوں کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی بنایا جائے۔

دوسری جانب اجلاس میں مرتضیٰ وہاب نے ضلعی افسروں سے 418 سڑکوں کی نئی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی لی۔