علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) سبزی منڈی ناردرن بائی پاس پل کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 2 راہگیر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار فوری جائے وقوعہ پر پہبچے، جہاں جاں بحق ہونے والے راہگیروں کو عباسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے ایک راہگیر کی شناخت 26 سالہ ریحان کے نام سےہوئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔