علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آبادی پر کنٹرول وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی مذہبی مسئلہ نہیں مگر مسئلہ بنا دیا گیا ہے، 1971ء میں پاکستان کی آبادی 6 کروڑ 20 لاکھ تھی آج 25 کروڑ 90 لاکھ کے قریب ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 4 گنا زیادہ بڑھ گئی ہے، آبادی بڑھنے کے ساتھ وسائل میں اضافہ نہیں کیا گیا، آبادی کی پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے ہم مقابلہ نہیں کر سکے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تمام حکومتوں کو مل کر کام کرنا ہے، صوبوں کو اختیارات ملے تو مہم شروع ہوئی مگر اثر کم رہا۔