رینالہ خورد کے نواحی گاؤں میں 2 بچوں پر جنگلی گیدڑ کا حملہ

رینالہ خورد کے نواحی گاؤں میں 2 بچوں پر جنگلی گیدڑ کا حملہ

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچے فصلوں سے گزر رہے تھے کہ اچانک جنگلی گیدڑ ان پر حملہ آور ہوگیا، بچوں کا شور سن کر لوگوں نے ان کی جان بچائی۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمی بچوں کی شناخت غلام فرید اور ابو ہریرہ کے ناموں سے ہوئی، متاثرہ بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔