علاقائی
خلاصہ
- بہاولنگر: (دنیا نیوز) صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں لکڑیوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کے باعث مزدور لکڑیوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دب گئے۔
تینوں مزدوروں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت محمد مقصود، محمد اقبال اور عابد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔