ہری پور میں ٹرک سے ٹکرا کر موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

ہری پور میں ٹرک سے ٹکرا کر موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

تھانہ سرائے صالح کی حدود بائی پاس میں موٹر سائیکل سوار کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا، حادثے کے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت محمد زبیر کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ورثا کے سپرد کر دیا اور حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی۔