علاقائی
خلاصہ
- کوئٹہ:(دنیا نیوز) کوہلو کے علاقے کوہ جاندران میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے فائر فائٹنگ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
جنگلات حکام کے مطابق پہاڑی علاقہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں آگ کی لپیٹ میں ہے تاہم آگ پر تاحال مکمل قابو نہیں پایا جا سکا ہے جبکہ آگ نے وسیع رقبے کے درخت اور جھاڑیاں جلا دی اور جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ آگ پر مکمل قابو پانے تک ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن جاری رکھا جائے گا، دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ ریسکیو عملے کو مشکلات کا سامنا ہے، فیلڈ میں موجود عملہ مسلسل آگ کے پھیلاؤ کو روکنے میں مصروف ہے۔
بعض مقامات پر آگ کی شدت برقرار ہے جبکہ مکمل کنٹرول میں وقت لگے گا، ریسکیو ٹیمیں مرحلہ وار آگ کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، محکمہ جنگلات اور مقامی رضاکار آگ بجھانے میں مصروف ہیںژ