علاقائی
خلاصہ
- چونیاں: (دنیا نیوز) چھانگا مانگا روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان نے موقع پر ہی دم توڑ دیے تھے، جاں بحق نوجوان کی شناخت شہروز کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں شرافت اور اسد شامل ہیں۔
جاں بحق نوجوان اور زخمیوں کا تعلق نواحی علاقے تیرتھ سے ہے، زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں ریفر کر دیا گیا۔