علاقائی
خلاصہ
- میانوالی: (دنیا نیوز) حساس اداروں اور میانوالی پولیس کا سپیشل کومبنگ سرچ آپریشن کیا گیا۔
سرچ آپریشن شرپسند عناصر کے خلاف سٹی ایریا میں کیا گیا، 40 سے زائد افراد کی پولیس ایپ کے ذریعے ویری فیکیشن کی گئی، دوران آپریشن ایک اشتہاری، دو بغیر اجازت کرایہ دار اور مشتبہ افراد حراست میں لئے گئے۔
سرچ آپریشن میں ایلیٹ فورس، حساس اداروں کے اہلکاروں، لیڈی پولیس نے حصہ لیا۔