ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی کرکٹ ٹیم اگلے دو میچز کھیلنے کیلئے کولمبو سے کینڈی پہنچ گئی

ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی کرکٹ ٹیم اگلے دو میچز کھیلنے کیلئے کولمبو سے کینڈی پہنچ گئی

قومی ٹیم آج پالی کیلے سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اپنا دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ جبکہ 28 فروری کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بارش کی نذر ہو گیا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔