حیدر آباد: موٹر وے ایم نائن پر آئل ٹینکر الٹنے سے ہزاروں لیٹر کروڈ آئل سڑک پر بہہ گیا

حیدر آباد: موٹر وے ایم نائن پر آئل ٹینکر الٹنے سے ہزاروں لیٹر کروڈ آئل سڑک پر بہہ گیا

کروڈ آئل بہنے سے روڈ پر پھسلن ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی، ریسکیو 1122، موٹروے پولیس، سندھ پولیس اور ایف ڈبلیو او موقع پر پہنچ گئے، رات گئے تک روڈ پر مٹی ڈال کر پھسلن ختم کرنے کا عمل جاری رہا، آئل ٹینکر کراچی سے حیدرآباد جا رہا تھا۔

ریسکیو حکام نے فوری کارروائی کی اور حفاظتی اقدامات تیز کر دیئے، موٹروے پولیس ٹریفک کی روانی بحال کروانے میں مصروف رہی، ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات مکمل ہیں، ٹریفک کو متبادل راستے سے گزارا گیا۔