تربیلا ڈیم :صوبڑا سٹی ہل کلب کی پہاڑی پرآتشزدگی، بجلی متاثر ہونے کا خدشہ

تربیلا ڈیم :صوبڑا سٹی ہل کلب کی پہاڑی پرآتشزدگی، بجلی متاثر ہونے کا خدشہ

مقامی انتظامیہ کے مطابق آپ تربیلا ڈیم کے قریب صوبڑا سٹی ہل کلب کی پہاڑی پر لگی ، آگ 18 گھنٹے قبل نامعلوم وجوہات کی بنا پر بھڑک اٹھی اور تاحال بجھائی نہ جا سکی۔

اِسی طرح آگ تیزی سے پھیلتے ہوئے نیشنل گرڈ کی ہیوی ٹرانسمیشن لائن کے قریب پہنچ گئی، آگ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید برآں تربیلا ڈیم ٹی ایم اے غازی کی فائر بریگیڈ گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے آپریشن میں مصروف ہیں۔