اوکاڑہ: کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

اوکاڑہ: کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کار پر سوار تھے جو موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثہ کار کے ٹریکٹر ٹرالی کو پیچھے سے ہِٹ کرنے کے نتیجے میں پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے افراد کی ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں شناخت کا عمل جاری ہے۔