علاقائی
خلاصہ
- سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا میں بیوی اور بچوں کو قتل کرےوالے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 5 بچوں اور بیوی کو قتل کرنیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ ملزم کی بیوی کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ بھاگٹاں والا میں درج کیا گیا۔
ترجمان پولیس نے بتایا گزشتہ رات گاؤں 25 جنوبی میں ملزم یاسین نے کلہاڑی کے وار کر کے بیوی ، 4 بیٹوں اور ایک بیٹی کو قتل کر کے خود کو زخمی کر لیا تھا جبکہ مقتولہ خاتون کی عمر 34 سال، بچوں کی عمریں 1 سال سے 16 سال تک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 43 ملزم یاسین ہسپتال میں زیر علاج ہے، حالت بہتر ہونے پر تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا، جبکہ ملزم کو اپنی بیوی اور بیٹی کے کردار پر شک تھا جس کی وجہ سے ملزم نے قتل کا قدم أٹھایا۔