قلات میں عوامی ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی جزوی طور پرختم کر دی گئی

قلات میں عوامی ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی جزوی طور پرختم کر دی گئی

معاون محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل اور مشکلات کے پیش نظر قلات ڈویژن میں عوامی ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی کو جزوی طور پر واپس لے لیا گیا، پابندی کی جگہ محدود اور ضابطہ شدہ ٹرانسپورٹ آپریشنز کی اجازت دی گئی ہے۔

بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بین الضلعی بسیں، ویگن اور کوچز اب محدود اور ضابطہ شدہ طریقے سے چلیں گی، ہر ضلعی انتظامیہ سکیورٹی کے مطابق روٹس، وقت اور گاڑیوں کی تعداد طے کرے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں ہجوم سے بچاؤ اور حفاظتی ہدایات کی مکمل پابندی لازم ہوگی، قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندیوں کے سخت نفاذ اور نگرانی کو یقینی بنائیں گے، ہنگامی خدمات، ایمبولینس اور سرکاری گاڑیاں کو متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی پیشگی اجازت کے بعد لیجائی جا سکیں گی۔

معاون محکمہ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز اور ٹرمینل آپریٹرز کو ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہوگا۔