کراچی میں ٹریفک حادثات نہ تھم سکے، رواں سال 246 افراد جاں بحق

کراچی میں ٹریفک حادثات نہ تھم سکے، رواں سال 246 افراد جاں بحق

اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 178 مرد، 33 خواتین، 26 بچے اور 9 بچیاں شامل ہیں، جو شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔

رواں سال ہیوی ٹریفک کے باعث 83 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، مختلف حادثات میں ڈمپر کی ٹکر سے 5، ٹریکٹر سے 37، واٹر ٹینکر سے 23 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ منی ٹرک کی ٹکر سے 7 اور بسوں کے حادثات میں 11 افراد زندگی سے محروم ہوگئے۔

شہری حلقوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے حادثات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور متعلقہ اداروں سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔