وزیراعلیٰ بلوچستان کا نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، حکام نے بریفنگ دی

وزیراعلیٰ بلوچستان کا نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، حکام نے بریفنگ دی

وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی کو نیشنل بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک پرعملدرآمد میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ اور نادرا کی مجموعی کارکردگی خصوصاً بلوچستان کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

حکام کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ نادرا صوبے کے شہریوں کے لئے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کا نظام متعارف کرانے پر کام کر رہا ہے اور صوبائی حکومت کو باقاعدہ تجویزارسال کی جا چکی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے بھر میں رجسٹریشن اور تصدیقی خدمات کی بہتری کے لئے نادرا کی کاوشوں کو سراہا۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ سہولیات پسماندہ علاقوں میں رہنے والوں کی ضروریات پوری کرنے میں کلیدی کردارادا کرتی ہیں، وزیراعلیٰ نے نادرا کے نئے مراکز کے قیام اور یونین کونسل کی سطح پر بائیومیٹرک آلات اور فائبر بیسڈ کنیکٹیویٹی کی فراہمی کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔