علاقائی
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیف کمشنر اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا تبدیل جب کہ گریڈ 20 کے لیفٹیننٹ(ر) سہیل اشرف نئے چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف حکومت پنجاب کے ماتحت فرائض انجام دے رہے تھے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
سہیل اشرف اس سے قبل سیکرٹری کمیونیکیشن ورکس پنجاب تعینات تھے، اِس سے قبل وہ ڈی سی فیصل آباد اور گوجرانوالہ بھی رہ چکے ہیں۔
خیال رہے سہیل اشرف کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز سے ہے۔