علاقائی
خلاصہ
- شہداد کوٹ: (دنیا نیوز) شہداد کوٹ سجاول روڈ پر باراتیوں کی ویگن اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوگیا۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 باراتی زخمی ہو گئے، اطًلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس نے امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاش اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا، متعدد زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔