کراچی: تیز رفتار ڈالہ فٹ پاتھ سے جا ٹکرایا، نوجوان جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

کراچی: تیز رفتار ڈالہ فٹ پاتھ سے جا ٹکرایا، نوجوان جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

حادثہ گلشن اقبال لیاری ایکسپریس وے پل کے اوپر تیز رفتار کے باعث پیش آیا، اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس حکام بھی موقع پر پہنچ گئے، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اورزخمی کو فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ حمزہ اور زخمی کی معاویہ کے نام سے ہوئی، ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے حمزہ کی لاش کو ورثاء کے سپرد کردیا گیا۔