علاقائی
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت پاکستان نے عوامی ریلیف کے سلسلے میں اسلام آباد میں موٹرسائیکل ٹرانسفر فیس ایک ماہ کیلئے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام وزیرِ اعظم کے عوامی ریلیف اور سبسڈی منصوبے کے تحت کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
دوسری جانب عرفان میمن نے بتایا کہ شہری اب ایکسائز آفس اسلام آباد سے بغیر کسی فیس موٹرسائیکل اپنے نام کروا سکیں گے، شہریوں کی سہولت کے لیے محکمۂ ایکسائز کا دفتر 24 گھنٹے کھلا رہے گا اور ٹرانسفر کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اضافی کاؤنٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔
یہ اقدام موٹرسائیکل مالکان کے لیے مالی بوجھ کم کرنے اور سبسڈی سے فائدہ اٹھانے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔