غیر ملکی وفود کی آمد، اسلام آباد میں سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

غیر ملکی وفود کی آمد، اسلام آباد میں سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

پولیس حکام کے مطابق غیرملکی وفود کی آمدورفت کی وجہ سے ایکسپریس ہائی وے پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر سکیورٹی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان بھی مرتب کیا جائے گا۔

چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ اسلام آباد کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک ڈائیورشن لگائی جائیں گی۔

ریڈ زون کی سکیورٹی کو بھی مزید موثر بنانے کیلئے سکیورٹی پلان مرتب کیا جائے گا، اسلام آباد میں قائم ناکہ جات پر سکیورٹی بڑھائی جائے گی۔