پاکپتن: تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، خاتون جاں بحق

پاکپتن: تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، خاتون جاں بحق

تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں وہاڑی کی رہائشی 32 سالہ ہما ثانیہ موقع پر جاں بحق ہوگئی، افسوسناک ٹریفک حادثہ ساہیوال روڈ پر چک 20 ایس پی کے قریب پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ضروری کارروائی کے باعث خاتون کی لاش کو ورثاء کے سپرد کر دیا ہے، حادثے کا باعث بننے والی کار کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔