علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹو کے ایک فلیٹ میں لفٹ میں دب کر ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 3 منزلہ عمارت میں لفٹ لگائی گئی تھی جس میں واقعہ پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو اہلکار جائے حادثے پہنچ گئے۔
ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والی شخص کی شناخت 78 سالہ محمد اشفاق کے نام سے ہوئی ہے، متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دی گئی۔