علاقائی
خلاصہ
- کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز 14 اپریل 2026 سے ہو گا، امتحانی مراکز کے اطراف میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ 100 گزکے دائرے میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہو گی ، غیر مجاز اجتماعات اور مشکوک سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہو گی، دفعہ 144 کا نفاذ امتحانات کے اختتام تک جاری رہے گا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کردی گئی۔