پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے سے راولپنڈی میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کردی

پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے سے راولپنڈی میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کردی

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سید اسد عباس کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کے اجلاس میں کرایوں میں کمی کے متعلق اہم فیصلے ہوئے ۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی نے ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایے 15 فیصد کم کردیے جب کہ پٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کردی گئی۔

اِسی طرح گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 26 فیصد تک کمی پر اتفاق ہوا، ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور تمام ٹرانسپورٹ یونینز نے عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب سیکرٹری آر ٹی اے کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔