کرائم
خلاصہ
- راولپنڈی:(دنیا نیوز) راولپنڈی کے علاقے کچوری کی خریداری پر دو گروپوں میں فائرنگ سے لڑکا جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ امرپورہ میں پیش آیا عینی شاہدین کے مطابق افطاری سے قبل کچوری خریداری پر تکرار ہوئی تھی، اِسی طرح افطاری کے بعد جھگڑا ہوا اور دونوں گروپوں میں فائرنگ ہوئی۔
دوسری جانب گولی لگنے سے 15 سالہ لڑکا حمزہ جاں بحق ہو گیا جب کی ایک شخص زخمی بھی ہوا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مرنے والے لڑکے اور زخمی شخص کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جب کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔