علاقائی
خلاصہ
- کوئٹہ:(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے لوکل کونسلز ڈسٹرکٹ کوئٹہ کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 15 اپریل تا 29 اپریل تک دائر کئے جا سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کسی شہری کو حلقہ بندیوں پراعتراض ہو تواعتراضات حلقہ بندی اتھارٹی کے پاس جمع کرائے جائیں، اعتراضات پر حلقہ بندی اتھارٹی 14 مئی 2026 تک فیصلہ کرے گی۔
دوسری جانب حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں 21 مئی 2026 کو شائع کی جائیں گی۔