ایران میں مقیم مزید 30 افراد وطن واپس پہنچ گئے

ایران میں مقیم مزید 30 افراد وطن واپس پہنچ گئے

ضلعی حکام کے مطابق گبدریمدان بارڈر کے ذریعے آج30افراد وطن واپس پہنچے ، جب کہ اِسی راستے سے اب تک مجمو عی طورپر3021افرادپاکستان آچکے ہیں۔

دوسری جانب تفتان بارڈرکے ذریعے 38 دونوں کے دوران مجموعی طورپر 4 ہزار77 افراد واپس پہنچے ہیں، اِسی طرح 28 فروری سے اب تک گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے 7098 افراد وطن آ چکے ہیں۔

مزید برآں حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان واپس پہنچنے والوں میں زائرین،ماہی گیر، مزدور، تاجر، ایران اور عمان کے رہائشی بھی شامل ہیں۔