علاقائی
خلاصہ
- چشتیاں: (دنیا نیوز) روٹھی بیوی کو منانے سسرال جانے والے شوہر نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ 40 سالہ اللہ دتہ اپنے سسرال گاؤں 108 فتح روٹھی بیوی کو لینے گیا تھا، ناراض بیوی نے شوہر کے ساتھ جانے سے انکار کردیا، خاوند نے مبینہ طور پر دلبراشتہ ہوکر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ متوفی کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، کرائم سین یونٹ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے، خود کشی کا واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ میں پیش آیا۔