علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) ملیر رضا میں ٹریلر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ ہوگئیں، جہاں پہنچ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والوں شہریوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ٹیم کا مزید بتانا تھا کہ جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت 22 سالہ مظہر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔