علاقائی
خلاصہ
- سیہون: (دنیا نیوز) انڈس ہائی وے روڈ پر لکی شاہ صدر کے قریب مسافر کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے کار سوار 7 افراد کو سیہون ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں 2 بچے، 4 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔
زخمیوں میں 3 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مسافر کار لاڑکانہ سے کراچی کی طرف جا رہی تھی۔