کراچی: زیرِ زمین پانی کے ٹینک میں گر کر 3 سالہ بچی جاں بحق

کراچی:  زیرِ زمین پانی کے ٹینک میں گر کر 3 سالہ بچی جاں بحق

پولیس کے مطابق یہ واقعہ در محمد گوٹھ، پیری سندھی گوٹھ میں ناد علی امام بارگاہ کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 3 سالہ بی بی شفا، دختر راشد کے نام سے ہوئی ہے، بچی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کی گئی۔

ایس ایچ او بن قاسم ٹاؤن فیصل رفیق کے مطابق بچی کے والد محنت کش ڈرائیور ہیں جو واقعے کے وقت کام پر گئے ہوئے تھے، جبکہ والدہ گھر کے کاموں میں مصروف تھیں، اسی دوران بچی کھیلتے ہوئے پانی کے زیرِ زمین ٹینک میں گر گئی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئی۔

پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔

واقعے نے علاقے میں افسوس کی فضا قائم کر دی ہے، جبکہ شہریوں کو گھروں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی جا رہی ہے تاکہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔