تھر پارکر میں آگ نے پوری بستی اُجاڑ دی، 15 مویشی بھی ہلاک

تھر پارکر میں آگ نے پوری بستی اُجاڑ دی، 15 مویشی بھی ہلاک

ریسکیو ذرائع کے مطابق اسلام کوٹ کے نواحی گاؤں گوڑھیار میں لگی آگ نے پوری بستی جلا ڈالی، آتشزدگی سے 30 کچے اور  پکے مکانات راکھ میں تبدیل ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ دوسری جانب رہائشیوں کے 15 مویشی بھی ہلاک اور کئی جھلس کر زخمی ہوئے، متاثرین کا ضروریات زندگی کا سامان بھی جل گیا۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ تاہم آگ لگنے کا سبب معلوم نہ ہوسکا جب کہ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد مزید آگ پر قابو پالیا گیا۔