علاقائی
خلاصہ
- میاں چنوں:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر میاں چنوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
آسمانی بجلی گرنے کا ہولناک واقعہ نواحی علاقے 27 چک گل والا میں پیش آیا جب کہ مرنے والے کی شناخت محسن گل کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے خراب موسم اور گرج چمک کے باعث ایسے واقعات اس سے قبل بھی ملک کے مختلف علاقوں میں رونما ہو چکے ہیں۔