منچن آباد: ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، خاتون جاں بحق

منچن آباد: ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، خاتون جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ مین ہائی وے روڈ پر پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی نے حادثے کا شکار 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ بچی اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کی لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔