علاقائی
خلاصہ
- شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد میں 2 موٹرسائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرانے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ بنگلہ موٹر کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا، زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، کارروائی کے لئے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں، جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے۔