خیرپور میں 2 مسافر کوچز میں تصادم، بچوں اور خواتین سمیت 14 مسافر زخمی

خیرپور میں 2 مسافر کوچز میں تصادم، بچوں اور خواتین سمیت 14 مسافر زخمی

حادثے کے نتیجے میں 14 مسافر شدید زخمی ہوگئے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو سکھر اور خیرپور ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ٹرالر الٹنے سے قومی شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک چلنے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ٹرالر ڈرائیور اور مسافر کوچز کے ڈرائیور کیخلاف بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔