علاقائی
خلاصہ
- قصور: (دنیا نیوز) قصور میں بس اور پک اپ میں تصادم سے پولیس ملازم سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ دیپال روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمی پولیس اہلکار کی شناخت جواد احمد کے نام سے ہوئی ہے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
امدادی ٹیموں کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور پر بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔